قصور+ پتوکی(نامہ نگاران) متعدد وارداتوں میں کئی شہری لٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن کے قریب سے ڈاکوئوں نے کانویں بلاکا سنگھ کے رہائشی علی رضا اور محمد طیب سے ہزاروں روپے اور موبائل چھین لیے۔ گرین کوٹ کے قریب سے ڈاکوئوں نے محمدشہباز سے 36 ہزار روپے چھین لئے۔ کھارا روڈ قصور سے نامعلوم چور باگڑ کوٹ قصور کے رہائشی محمدنواز کی موٹرسائیکل ۔ جواہر سنگھ والا سے محمدحسن کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی ۔ سبزی منڈی پتوکی سے چور کاشف کی موٹرسائیکل لے گئے۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز سرکل پتوکی میں ڈاکو تھانہ سٹی پھولنگر کی حدود سے محمود سے 2 لاکھ روپے اور طلائی زیور جبکہ تھانہ صدر پھولنگر کی حدود سے شہری سے 10 ہزار روپے اور چین ، لاکٹ اور چوڑیاں لیکر فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا۔