خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک اکمل شاہد نے کہا کہ پاک آرمی نے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی فوج دنیا کی نمبر 1 فوج ہے۔ رات کی تاریکی میں بلاوجہ پاکستان پر چڑھ دوڑنے کا جو جواب پاک فوج نے دن میں دیا ہے اسکی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔اس شاندار اور مثالی فتح پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔