شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تھانہ فیروزوالا کے علاقہ پٹھان کالونی میں ڈاکوئوںنے بینک سے رقم لیکر آنیوالوں کو لوٹ لیا ۔ ارازی تاج مقامی بنک سے 5 لاکھ سے زائد کی رقم نکلوا کر جارہا تھا کہ ڈاکوئوں نے روک کر نقدی، موبائل فون و دیگر سامان چھین لیا۔ تھانہ مانانوالہ کے علاقہ لاگر روڈ کے قریب ڈاکوئوں نے کامران ارشاد سے موٹرسائیکل ،نقدی ،موبائل فون چھین لیا ۔