مارک کارنے کینیڈا کے نئے وزیراعظم منتخب، جلد حلف برداری متوقع

کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی نے بینک آف کینیڈا کے سابق گورنر مارک کارنے کو اپنا نیا رہنما منتخب کر لیا ہے اتوار کے روز ہونے والی رائے شماری میں مارک کارنے نے 85.9 فیصد ووٹ حاصل کیے، جس کے بعد وہ جلد ہی موجودہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ لیں گے یاد رہے کہ جنوری 2025 میں جسٹن ٹروڈو نے مہنگائی اور امریکہ کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے باعث مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ منتخب ہونے کے بعد وہ عہدہ چھوڑ دیں گے 53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور اس کے بعد دو انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی مارک کارنے کی حلف برداری کی تاریخ کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے تاہم توقع ہے کہ وہ جلد ہی وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اس سے قبل جسٹن ٹروڈو کو باضابطہ طور پر استعفیٰ دینا ہوگا جس کے بعد کینیڈا کے گورنر جنرل مارک کارنے سے حلف لیں گے اور انہیں حکومت بنانے کی دعوت دیں گے مارک کارنے نے اپنے انتخاب کے بعد امریکہ اور صدر ٹرمپ پر سخت تنقید کی ہے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ کینیڈا پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ ہمارے وسائل، زمین، پانی اور ملک کو اپنے قبضے میں لینا چاہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ ٹرمپ اپنے عزائم میں کامیاب ہوں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد کینیڈا کی سیاسی صورتحال میں تبدیلی متوقع ہے اور عوام امید کر رہے ہیں کہ مارک کارنے کی قیادت میں ملک کو درپیش چیلنجز کا مؤثر حل نکالا جائے گا

ای پیپر دی نیشن