غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے پس کر رہ گئے: کامران ذوالفقار 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی چودھری کامران ذوالفقار ورک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پی پی پی نے اقتدار میں آنے سے قبل انتخابی مہم کے دوران عوام کو مہنگائی وبے روزگاری میں کمی لانے، 300 یونٹ تک مفت بجلی دینے کے بلندو بانگ دعوے کئے لیکن اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنی پرانی روِش کے تحت عوام کی گردنوں پر چھری چلانا شروع کردی جس کا نتیجہ ہے کہ غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے پس کر رہ گئی ہے عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور خود انحصاری یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی بجائے حکومت کا سارا انحصار سُودی قرضوں پر ہے جس کا براہ راست بوجھ عوام پر منتقل کرکے ان کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر چوھری عرفان گوگا ورک ،رمیض لیاقت ورک ایڈووکیٹ ودیگربھی موجودتھے چودھری کامران ذوالفقار ورک ایڈووکیٹ نے کہاکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی سرگرمیاں مفلوج ہوچکی ہیں دوسری طرف سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی بجائے سیاسی مداخلت کے ذریعے انہیں مزید کمزور کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن