قلعہ دیدار سنگھ(چوہدری حسیب پندھیر سے) مسلم لیگ(ن)کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری اظہر قیوم ناہرا،چوہدری مظہر قیوم ناہرا(سابق چیئرمین ضلع کونسل گجرانوالہ)قائد ناہرا گروپ حاجی مدثر قیوم ناہرا(سابق ایم این اے) نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،معاشی ترقی و استحکام کی خاطر بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وزیراعلی مریم نواز شریف نے صوبہ کی عوام کو مسائل کی دلدل سے نکال کر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کالوہا منوایا اور خود کو بہترین ایڈمنسٹریٹر ثابت کر دیا، قوم سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہناکر پارٹی قیادت نے ثابت کیا ہے کہ(ن)لیگ ہی ملک و قوم کی تعمیروترقی اور خوشحالی کی حقیقی ضامن ہے، قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نوازشریف پارٹی ویڑن کی تکمیل کیلیے سرگرم عمل ہیں اور معاشی استحکام کی خاطر بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی اور عوامی مسائل کا حل ہمیشہ سے(ن)لیگ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہبازشریف کی مثبت پالیسیوں کی بدولت روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے آنے والے دنوں میں مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔(ن) لیگ ہمیشہ عوام کی ترجمان ثابت ہوئی ہے اور اب بھی عوامی مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ملک و قوم کو درپیش مسائل و بحرانوں سے ہے جن کا تدارک مرحلہ وار یقینی بنایا جارہا ہے وزیراعلی مریم نواز شریف عوام کو مسائل سے نکالنے کے لیے پرعزم ہیں اور وہ صوبہ کوترقی یافتہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔(ن) لیگی قیادت کی اگلی منزل معاشی استحکام ہے۔