کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں 3 گھنٹے کی علامتی ہڑتال جاری ہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مریضوں کا مطالبہ ہے کہ 25 نومبر سے ہسپتالوں میں ہڑتال جاری ہے، حکومت نوٹس لے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ واپس لے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ڈاکٹرز کی تعیناتی کنٹریکٹ کی بجائے مستقل بنیادوں پر کی جائے۔واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے گذشتہ دنوں ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم کرنے سے متعلق حکم جاری کیا تھا۔