مری(نامہ نگار خصوصی )14 اگست ہماری قومی زندگی کااہم ترین دن ہے اس دن قوم کوبانی پاکستان حضرت قائداعظم محمدعلی جناح نے ہمیں ایک آز ادوطن دلایا جہاں ہم آزادفضائوں میں سانسیں لے رہے ہیں ۔ملک بھر کی طرح ملکہ کوہسار مری میں بھی جشن آذادی ملی جذبے اورجوش وخروش سے منایاجائیگا تمام سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم لہرائے جارہے ہیں اورشہر کو دلہن کی طرح سجایاجائیگا اور چراغا ں کیاجائیگا تمام ہوٹل اورتاجر بھی جشن آذادی بھرپورطریقے سے منائینگے یوم آزادی کے موقع پرسیاحوں اورمقامی لوگوں کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے۔ ان خیالات کااظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری کیپٹن(ر)قاسم اعجاز نے جناح ہال مری میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مری کامران حسین، مولانا قاری سیف اللہ سیفی،قاری طارق محمود ،ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے صدرحاجی خلیل احمد، جنرل سیکر ٹری راجہ یاسرریاست عباسی،مرکزی انجمن تاجران مری کے صدرراجہ طفیل اخلاق،جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نوازعباسی،ایس ایچ اومری گلستان نیازی سمیت دیگر مذہبی،سیاسی،سماجی،کاروباری شخصیا ت، سرکاری محکموں کے افسران اورمیونسپل کارپو ر یشن مری کے افسران اورعملے نے شرکت کی۔