اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی کی ترجمان شازیہ مری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے ،بیان میں ناہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر پارٹی نے ایک مرتبہ پھربھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، پارٹی آئین کے تحت انتخابات پارٹی کے اندر جمہوریت کی مضبوطی اور ادارہ جاتی استحکام کی عکاسی ہے،بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت پارٹی کو مستقبل میں مزید کامیابیوں کی راہ پر گامزن کرے گی، بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں پیپلز پارٹی چاروں صوبوں اور جموں وکشمیر گلگت بلتستان میں مقبول ترین جماعت ہے، بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے اندرونی معاملات اور عالمی سطح پر اپنی اور پارٹی کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو منوایا، پارٹی چیئرمین اور ملک کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے بلاول بھٹو زرداری کی حلاحیتوں سے ناقدین بھی خوش ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی اسی طرح عوام کیْمسائل اور پاکستان کی فلاح وبہبود کیلے کام کرتی رہے گی،ہمایوں خان کوسیکریٹری جنرل ندیم افضل گوندل (چن) کوسیکریٹری اطلاعات اورآمنہ پراچہ کوسیکریٹری فنانس منتخب ہونے پر مبارکباد دیتی ہوں۔