فوارہ چوک کے واش رومزبحال کرواکر عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے، ملک طاہر محمود 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی فوارہ چوک کے واش رومزبحال کرواکر عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کریںان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سابق ناظم و صدر انجمن تاجران نمک منڈی ملک طاہر محمود نے کمشنر راولپنڈی کو شہر کی تزئین و آرائش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوارہ چوک میں قائم بیت الخلا کو فی الفور بحال کرایا جائے انہوںنے اخباری بیان میں کہا کہ واش رومز ختم کر کے اس کی جگہ دکانیں تعمیر کرائی گئیں ملک طاہر محمود نے کہا کہ یہاں پارکنگ کی وجہ سے لوڈنگ ان لوڈنگ میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے موٹر سائیکل سوار غلط جگہ موٹر سائیکل کھڑی کرکے چلے جاتے ہیںچونکہ نمک منڈی میں گاڑیوں کا آنا جانا ہوتا ہے دوسری طرف یو ٹرن بند کرنے سے بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں اس لئے کسی ٹریفک وارڈن کی ڈیوٹی لگائی جائے تاکہ پارکنگ کے باہر موٹر سائیکلوں کو پارکنگ میں پارک کرنے کا پابند بنایا جائے انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ تاجروں کے مسائل کے حل اور تحفظات دور کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے تاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن