ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان رانا عبداللطیف اور ٹیم کی اہم کارروائی

 پنڈدادنخان (نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ پنڈداد نخا ن رانا عبداللطیف اور ٹیم کی اہم کارروائی ،زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی لیڈی ملزمہ گرفتار ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم نے کاروائی کر تے ہوئے ملزمہ مدیحہ کو گرفتار کر لیا،ملزمہ نے زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروا کر ارتکاب جرم کیا،ملزمہ کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ شہریوں کی عزت مجروح کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن