کلر سیداں(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا وارڈز میں داخل مریضوں سے ان کی ان کی خیر یت دریافت کی اور علاج معالجہ کے بارے میں استفسار کیا۔ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی سمیت دیگر مسائل سے اے سی کو آگاہ کیا۔تحصیل دار کلر سیداں بابر اسلام بھی ان کے ہمراہ تھے۔