فتح جنگ(نامہ نگار)پنجاب ٹیچرز یونین کے سابق صدر عبدالطیف اعوان نے کہا ے کہ ضلع اٹک میں ایم پی ا ے نوابزادہ چوہدری شیر علی خان واحد سیاسی لیڈر ہیں جنہوں نے عوامی فلاحی منصوبوں کے قیام میں بھر پور کردا ر ادا کیا ہے اور ایک سال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی چار میں اس وقت ترقیاتی کاموں جن میں سڑکیں بجلی پانی اور دیگر سکیمیں شامل پر زور وشور سے کام جاری ہے چوہدری شیر علی خان نے علاقے میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے ایک سال میں آٹھ ارب روپے کے ترقیاتی کام کروانا ایک نہ ٹوٹنے والا ریکارڈ ہے انھوں نے کہا کہ چوہدری شیر علی خان علاقے کی نمائندگی کا حق ادا کر رہے ہیں ان کی شبانہ روز محنت اور کاوشوں سے علاقے کے لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی ترجیح بنیادوں پر ہو رہی ہے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے انتہائی با اعتماد ساتھی ہونے کی وجہ سے قیادت ان پر بھر پور اعتما د کرتی ہے۔