فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) محکمہ موسمیات نے فیصل آباد سمیت ملک میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کر دیا، 14 اپریل سے ملک کے بیشتر جنوبی علاقے شدید گرمی کے زیر اثر ہونگے۔ فیصل آباد سمیت پنجاب سندھ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں 13 سے 18 اپریل کے دوران درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری معمول سے زیادہ ہونگے۔وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختون خواہ میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہونگے۔راتوں کے درجہ حرارت بھی بڑھے ہوئے ہونگے۔ 14 سے 18 اپریل کے دوران جنوبی علاقوں میں برف پگھلنے کی شرح بڑھے گی۔گرد آلود ہوائیں چلنے سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق شہری دھوپ میں کم نکلیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔