وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جنگ کے بعد ہم ایک ایسی جگہ پر کھڑے ہیں۔ جہاں ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ہم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اب کشمیر تنازعہ کو حل کرنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔ اور امریکہ مسئلہ کشمیر پر نگراں یا ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کریں گے۔