چیئرمین صفورا ٹائون کی قیادت  میں پاکستان کی فتح پر  تاریخی جشن

کراچی(کامرس رپورٹر)چیئرمین صفورا ٹائون راشد خاصخیلی کی قیادت میں بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر تاریخی جشن فتح کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا نے لہو گرما دینے والے نعروں اور  ملی نغموں پر والہانہ رقص سے ماحول ملی جذبے سے سرشار کر دیا۔راشد خاصخیلی نے جشن فتح کا آغاز پرچم کشاء سے کیا۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان ناقابل تسخیر ہے ،پاکستانی افواج نے یہ بھی ثابت کردیا ہے کہ دنیا دیکھ لے اور پاکستان کی جانب میلی نظر سے دیکھنے سے قبل کء مرتبہ سوچے انہوں نے پاکستانی پائلٹ کامران مسیح سمیت دیگر کو ملک کا بہترین دفاع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن