گوادر پورٹ اور گوادر فری زون ساوتھ کو 20 میگاواٹ بجلی فراہمی کیلئے کام شروع

اسلام آباد(خبرنگار)سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے تحت 727.738ملین روپے کی تخمینہ لاگت سے گوادر پورٹ اور گوادر فری زون ساوتھ کو 20 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے لئے کام شروع ہو گی کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے بجلی کی تاروں اور کھمبوں سمیت ضروری بنیادی ڈھانچے کو سائٹ پر پہنچا دیا ہے بجلی کے کھمبے لگانے کا کام اب زوروشور سے جاری ہے کیسکو کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 5میگاواٹ کی صلاحیت کے ساتھ چار آزاد فیڈرز ڈیپ سی پورٹ گرڈ اسٹیشن سے گوادر پورٹ اور گوادر فری زون ساوتھ کو بجلی فراہم کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابق تکمیل کے بعد، یہ منصوبہ بندرگاہ کی طویل مدتی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی ہوگا۔توقع ہے کہ یہ منصوبہ اس سال جون کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔کیسکو حکام نے بتایا کہ کمپنی پہلے ہی گوادر نارتھ فری زون کو 10 میگاواٹ بجلی فراہم کرچکی ہے جس سے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے جنہیں گزشتہ سال زون کے قیام کے بعد سے بجلی کی ضرورت تھی۔گوادر پرو کے مطابق اس سے قبل گوادر پورٹ 8.5 میگاواٹ ڈیزل سے چلنے والے جنریٹر سے مہنگی بجلی پر انحصار کرتی تھی جس کے آپریشنل اخراجات زیادہ ہوتے تھے

ای پیپر دی نیشن