آپریشن بنیان مرصو ص کی کامیابی پر مبارکباد ، قوم اپنے سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہے ، سجاد اکبر عباسی ایڈووکیٹ

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایڈوکیٹ سپریم کورٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی اور تحریک لبیک پاکستان کے سابقہ امیدوار قومی اسمبلی سجاد اکبر عباسی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وہ اپنی طرف سے پوری پاکستانی قوم کو اور اپنی عظیم پاک افواج خصوصا پاکستان ایئر فورس کے پائلٹوں اور پورے سٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اس جنگ نے پوری پاکستانی قوم کو اپنے سبز ہلالی پرچم تلے اکٹھا کیا اور اور اس موقع پر پوری پاکستانی قوم نے اپنی سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف اور صرف پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور ایک ناقابل شکست قوم ہونے کا ثبوت پیش کیا 

ای پیپر دی نیشن