قوم تاریخی فتح پر شاداں ہے: خاقان وحید خواجہ ،شاہد  گیلانی 

 اسلام آباد( میگزین رپورٹ) بانی چیئرمین پاکستان عوامی قوت خاقان وحید خواجہ ،صدر پی اے کیو پنجاب سیدشاہد گیلانی نے بھارت کی بالادستی کے بت چکنا چور کرنے اور دشمن کو تاریخی ہزیمت دینے پر قوم کو مبارک باد دی ۔24کڑور محبان وطن 23مارچ ، 6ستمبراور 14 اگست کی طرح 10مئی کو ''یوم فتح مبین'' کے طور پر یاد رکھیں گے۔ وفود سے گفتگو میں رہنمائوںکا کہنا  تھا کہ نریندر مودی کیلئے اب سکھ ، کشمیر اور تامل سمیت 22علیحدگی پسند تحریکوں کو روکنا مشکل ہو گا۔ خاقان وحید خواجہ ، سیدشاہد گیلانی نے پاک بھارت کے مابین سیز فائر کرانے پر امریکہ ، سعودی عرب ، ترکی ، متحدہ عرب امارات، قطر، ایران اور چین کی مخلصانہ کوششوں کہ توصیف کی۔  بری ، بحری اور فضائیہ افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ھوئے کہا ہے کہ شاہین صفت لڑاکا جانبازوں نے قابل رشک و قابل فخر کارنامہ سر انجام دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن