مری (نامہ نگار خصوصی)مری یونین آف جر نلسٹس کے جنرل سیکرٹری کی آبائی زمین پر قبضہ کی کوشش اور وہاں سے تعمیراتی سامان بھی اٹھا لے جانے کے خلاف مری کی صحافتی تنظیموں سمیت عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ کی فضا پائی جا رہی ہے جبکہ ان صحافتی تنظیموں نے قبضہ گروپ کے خلاف انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کروائی نہ ہونے کے نتیجے میں مال روڈ پر زبر دست احتجاج کیئے جانے کا علان کیا ہے۔اس طرح ایک معروف خبرساں ادارے کے سی ای او اور مری یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری راجہ افضال سلیم کی آبائی زمین پر پہلے سے بنے آبائی پولٹری فارم کی ازسرے نو تعمیرکے دوران بعض افراد نے وہاں موجود تعمیراتی سامان بھی چوری کرلیا گیا جبکہ نواز و نامی شخص اور اس کے کارندوں نے وہاں کام کرنے والے مزدوروں کو کام کرنے سے روک دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے زمین پر قبضہ کی کوشش جس پر مری یونین آف جرنلسٹس ،مری پریس کلب رجسٹرڈ اور دیگر صحافتی تنظیموں نے ڈی پی او مری سے فوری ایکشن لینے اور قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ بصورت دیگر مال روڈ پر احتجاج کیئے جانے کا اعلان کیا ۔ ان صحافتی تنظیموں نے سینئر صحافی و جنرل سیکرٹری یونین آف جنرنلسٹس کے عہدیدار راجہ افضال سلیم کی آبائی زمین پر قبضہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ڈی پی او سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر انکوائری کر کے راجہ افضال سلیم کو فوری انصاف فراہم کیا جائے ۔