سنجوال کینٹ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تھانہ رنگو پولیس کی ٹیم تاجک گاؤں گوندل روڈ گشت کناں تھی کہ ایک مشکوک شخص آیا جس کو روک کر دریافت کرنے پر مذکورہ نے اپنا نام و پتہ شکیل احمد ولد محمد رحیم سکنہ رتہ امرال راولپنڈی حال کالو کوٹھا تحصیل حضرو بتلایا جسکی حسب ضابطہ تلاشی لینے پر مذکورہ کے قبضہ سے 1.4 کلو چرس برآمد ہوئی۔ تھانہ رنگو پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر ملزم کو آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔