مری (نمائندہ نوائے وقت)بھارت کیخلاف شاہینوں کی عظیم کامیابی پاکستان کا نام پوری دنیا میں سر بلند کر نے بھارتی غرور خاک میں ملانے پر پوری قوم کو پاک فوج پر فخر ہے انجمن تاجران کراچی کمپنی کے نائب صدر یعقوب بٹ صدر لیبر ونگ غالب بشیر سینئر نائب صدر ڈسڑکٹ پریس کلب مری نے یوم تشکر کے موقع پر پاک آرمی کے نوجوانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اور انکی جرات کو سلام پیش کرنے کے لئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں پاک فوج کے حق میں اور بھارت کیخلاف نعرہ بازی کی بعدازاں لوئر ٹوپہ پی اے ایف بیس پہنچ کر فضائیہ کے نوجوانوں کو بھی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انہیں آسمانوں پر راج کرنے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ان شاہینوں کے چہرے پر چھائی مسکراہٹ انکی شاندار فتح کی دلیل تھی۔