جنگ میں بھارتی  نقصان ، دبے لفظوں  رافیل بھی گرنے کا اعتراف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سے شکست پر بھارتی فوجی افسران کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں۔ پریس بریفنگ میں بھارتی فوجی افسران سوالوں کے جواب نہ دے سکے۔ بھارتی فوجی افسران سے رافیل طیاروں کی تباہی کا دو بار سوال کیا گیا۔ بھارتی فوجی افسران نے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے کہا کہ سوال سے متعلق رائے نہیں دے سکتے۔ بھارتی ایئر مارشل نے ڈھکے چھپے الفاظ میں رافیل گرنے کی تصدیق کر دی۔ بھارتی ایئر مارشل نے کہا کہ اگر رافیل گرنے کی کھل کر تصدیق کردوں تو  پاکستان کا فائدہ ہو سکتا ہے۔ بھارتی فوجی افسران نے پاکستان کی جانب سے پہنچنے والے نقصانات کا بھی اعتراف کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل راجیوگھائے نے کہا کہ نقصانات جنگ کا حصہ ہیں فوری تفصیل نہیں بتا سکتے۔ 

ای پیپر دی نیشن