روس کا دورہ‘ خارجہ پالیسی سے پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ ہوا: یوسف رضا گیلانی

ماسکو،اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے۔ انہیں دورے کی دعوت روس کی فیڈریشن کونسل کی چیئر پرسن نے دی تھی۔ روسی فیڈریشن کونسل میں روس پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ شیزو ولادمیر نے چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کا استقبال کیا، دورے کے موقع پر چیئرمین سینٹ روس میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ دورے پر روانگی سے قبل چیئرمین سینٹ نے سرکاری ٹی وی کو روس کے دورے سے متعلق انٹرویو بھی دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے روس کے ساتھ پارلیمانی تعلقات بہت مضبوط ہیں، حکومت کی خارجہ پالیسی سے پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ سپیکر فیڈریشن کونسل رشیا ولنٹینا میٹوینکو کی دعوت پر روس آیا ہوں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ سپیکر فیڈریشن کونسل رشیا ولنٹینا میٹوینکو پاکستان کا دورہ کر کے پارلیمنٹ میں خطاب بھی کر چکی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن