لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج پیر دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلق سوالات اورتوجہ نوٹسز کا جواب دیا جائے گا۔ اجلاس میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ( ترمیمی) بل2025اورپنجاب فرٹیلائزرزکنٹرول بل 2025ایوان میں متعارف کرائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور آپریشن ’’بنیان مرصوص ‘‘کی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔