لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سرگودھا پولیس نے امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ افرا دکے خلاف کارروائیوں کے دوران نمایاں کامیابی حاصل کر لی۔ جرائم کی شرح میں 75فیصد تک کمی کا ہدف حاصل کر لیا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع سرگودھا میں گاڑیوں کی چوری میں 75فیصد، ڈکیتی میں 40 فیصد اور گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں 42فیصد کمی آئی ہے جبکہ رکشہ، لوڈر، اور موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں بھی 50 فیصد کمی نوٹ کی گئی۔ ضلع سرگودھا پولیس نے پراپرٹی کرائم کیسز میں خطرناک جرائم پیشہ 43گینگز گرفتار کر کے تقریبا14 کروڑ روپے برآمد کئے۔ شہر میں چوری کی وارداتو ں میں 16فیصد، رات کی تاریکی میں ہونے والے واقعات میں 30 فیصد کمی آئی۔ 15 پکار پر کالز کی تعداد میں بھی 24فیصد کمی رپورٹ کی گئی۔