پشاور: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، سب انسپکٹر، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

 پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور کے علاقے چمکنی مویشی منڈی میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ خود کش حملے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔ شہید ہونے  والوں میں اے ایس آئی لئیق زادہ‘ سپاہی عالم زیب شامل ہیں۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن