مودی کے خوابوں کا  رام مندر چکنا چور :عابد حسین صدیقی 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا آپریشن بنیان مرصوص پہلے ہی دن مکمل ہو گیا اور مودی کے خوابوں کا رام مندر چکنا چور ہو گیا۔آپریشن بنیان مرصوص پہلے ہی دن دشمن کو اس کی اوقات میں واپس لے آیا اور اس کا رہا سہا غرور خاک میں ملا دیا۔ پاک فوج کے سرپرائز نے مودی کی دھوتی گیلی کر دی۔ میں نہ مانوں کی رٹ لگانے والے بھارت کو پاکستانی افواج کے عزم نے بالاآخر سیز فائز پر مجبور کیا۔

ای پیپر دی نیشن