سامان کی منتقلی ‘ ڈرائیور نے لاکھوں روپےکاسامان غائب کردیا

لاہور(نامہ نگار)اقبال ٹاؤن کے علاقے میں سامان کی دوسرے گھر میں منتقلی کے دوران پک اپ گاڑی کے ڈرائیور نے شہری کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان غائب کردیا۔سامان کا پوچھنے پر ڈرائیور نے مسلح ساتھیوں کو بلا کر شہری جواد کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔ زخمی مالک کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اقبال ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن