مضر صحت گوشت کی فروخت جاری

نوشہرہ ورکاں( نامہ نگار )سٹی اور گردونواح میں مضر صحت گوشت کی فروخت جاری، قصابوں نے من مانے نرخے مقرر کر رکھے ہیں، انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام، سٹی اور گردونواح میں قصابوں نے مضر صحت گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری رکھی ہوئی ہے؛جبکہ سرکاری نرخ ناموں کے مطابق چھوٹے گوشت کی قیمت 1600 روپے اوربڑا گوشت 800 روپے فی کلو مقرر  کر رکھی ہے جبکہ قصاب چھوٹا گوشت 2400 روپے اور بڑا گوشت 1100 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن