نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان کی عظیم فتح پر نارنگ منڈی میں بھی جشن مٹھائیاں تقسیم، بہادرافواج کو خراج تحسین پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ مرکزی انجمن تاجران امن کمیٹی مصطفائی تحریک انجمن شہریاں انجمن تاجران صدر بازار سمیت چھوٹے بچے بھی خوشی سے نہال آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر سجدہ شکربجالاتے ہیںمساجد میں شکرانے کے نوافل ادا مسلح افواج کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔