قصور:ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی اومحمدعیسیٰ خاں کی زیرصدارت اجلاس

قصور(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) پاک انڈیا سیز فائر کے بعد کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر عمران علی اور ڈی پی اومحمدعیسیٰ خاں کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوشیرینہ جونیجو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ ریونیو ملک مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنرقصوراسفند یار ، باقی تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک، سی ای او ہیلتھ، سی ای او ایجوکیشن، سول ڈیفنس، ہائی وے، ریسکیو 1122، زراعت، لائیو سٹاک سمیت تمام ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام افسران نے پاک بھارت سیز فائر کے بعد کی صورت حال اور حالات کے پیش نظر اپنے اپنے محکمہ جات کی تیاریوں اور انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن