ملتان( سپیشل رپورٹر)آل پاکستان ورکر اتحاد فیڈریشن کے مرکزی و جنو بی پنجاب کے نئے دفتر کا افتتاح گزشتہ روز چوک اللہ وسایہ پرمرکزی نا ئب صدر نسیمہ شاہین نے کیا ۔ رانا عبدالجبار، چویدری محمد غلام رسول ،چودری محمد اصغر، عقیل عباس، ودیگر موجود تھے۔ اس موقع پرنسیمہ شاہین نے کہا کہ وزیراعلی کا لیبر کالونی بنانے کا اعلان خوش آئند ہے۔ ہم ان سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں جو پہلے کالونی بنائی گئی ۔ان میں بھی حقداروں کو حق نہیں ملا اور لیبر مزدور کی تنخواہ 37 ہزار روپے سرکاری اعلان کے مطابق ہے مگر ملز مالکان مزدور کو 37 ہزار تنخواہ نہیں دے رہے ان سے کام بھی پورا لیا جاتا ہے۔