اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ،پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماء فریال تالپور نے پارلیمنٹ سے صدر مملکت کے خطاب کو قوم کا ترجمان اور وقت کی ضرورت قرار دیا۔دریاء سندھ سے نہریں نکالنے کا ایشو اٹھاکر انہوں نے قومی یکجہتی کا پرچم بلند کیا۔ فیڈرل پیپلز پارٹی کی سینیئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر نگہت فاروق ودود سے ملاقات میں فریال تالپور نے انہیں اٹلی کی نامور یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے پر مبارکباد دی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر نگہت ودود پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ماضی کی طرح خواتین کے حقوق کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گی جس سے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوگی ۔فریال تالپور نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ سے صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے غیر جمہوری رویہ اپنا کر عوام اور جمہوریت دشمنی کا ثبوت دیا جس پر چیئرمین بلاول بھٹو کا موقف سو فیصد درست ہے کہ پی ٹی آئی نے ماضی سے کچھ سیکھا نہ وہ سیکھنے کے موڈ میں ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر نگہت ودود نے محترمہ فریال تالپور کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اعتماد کو ہمیشہ قائم رکھنے کا عزم کیا اور اسلام آباد راولپنڈی ڈویڑن کے جیالوں کو اپنی طاقت قرار دیا اور کہا کہ خصوصا خواتین ورکرز کا لوث اعتماد اور محبت کو عظیم سرمایہ ہیں