فیروزوالہ( نامہ نگار) شاہدرہ، کوٹ عبدالمالک ، امامیہ کالونی اور گردونواح میں ناقص، مضر صحت اور کیمیکل سے تیار شدہ مصنوعی دودھ کی فروخت جاری ہے جو انسانی جانوں کیلئے نہایت نقصان دہ ثابت ہورہا ہے اس مضر صحت دودھ کی آمیزش سے تیار ہونے والادہی اور کھویا کا استعمال بھی شہریوں کی صحت کو متاثر کررہا ہے۔شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب اورکمشنر لاہور ڈویڑن سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔