کرونا وباء کے چیلنج کے باوجود عوام دوست بجٹ آیا: راجہ بشارت 

لاہور ( نیوز رپورٹر)وزیر قانون و کوآپریٹوز پنجاب راجہ بشارت نے وفاقی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وبا کے چیلنج کے باوجود پی ٹی آئی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس پر وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کووڈ-19 نے دنیا بھر کی معیشت کو زوال پذیر کیا وہاں عمران خان کی دانشمندانہ پالیسیوں نے پاکستانی معیشت کو غیر معمولی طور پر مستحکم کیا ہے۔ راجہ بشارت نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں طے کردہ اہداف قومی معیشت کو مزید آگے لے جائیں گے۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں دس فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل مارچ میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ریاست مدینہ کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کم آمدنی والے اور غریب طبقے کی بہبود کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور ان کے لیے سستے مکانات کے منصوبے کو اولیں ترجیح دی گئی ہے۔ راجہ بشارت نے کہا کہ عمران خان نے جوانمردی سے تباہ حال معیشت کو زندہ کر دیا ہے اور اب انکی توجہ محروم اور غریب طبقے کی فلاح پر مرکوز ہوگی۔ 

ای پیپر دی نیشن