پنجاب حکومت نے کورونا کی چوتھی لہر سےبچائوکیلئےاقدامات شروع کردیئے

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے کورونا کی چوتھی لہر سےبچائوکیلئےاقدامات شروع کردیئے ، سرکاری ملازمین کو عیدسے قبل ویکسین لگوانے کی ہدایت،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نےسیکرٹریز سےویکسی نیشن کروانے والےملازمین کاڈیٹا مانگ لیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا کی چوتھی لہر سے بچائو کیلئےاقدامات کرنےکاسلسلہ جاری ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری نے سرکاری ملازمین کو عیدسے قبل ویکسین لگوانےکی ہدایت کردی ہے ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نےسیکرٹریزسےویکسی نیشن کروانے والے ملازمین کاڈیٹا بھی مانگ لیاہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ جن ملازمین نے ویکسی نیشن کروا لی ہے، ان کا ڈیٹا پانچ روز کے اندر اندر بھجوایا جائے۔ذرائع کے مطابق ابھی تک 71فیصد سرکاری ملازمین خود کو ویکسینیٹ کروا چکے ہیں۔ ویلفیئر ونگ کے ذریعے ویکسی نیشن کروانے والے ملازمین کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔ ارم بخاری کا کہنا تھا کہ سرکاری امور کو بہتر طریقے سے جاری رکھنے کیلئے تمام ملازمین کی ویکسی نیشن نا گزیر ہے۔ لاہور میں کورونا کیسز کی مثبت شرح میں اضافہ ہو گیا۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 139نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کہ مثبت کیسزکی شرح 2.4 فیصد تک پہنچ گئی۔شہر میں24گھنٹوں میں کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن