کولکتہ (یواین پی) میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو نگم کی پرفارمنس کے دوران غیر متوقع صورتحال پیش آئی، جسکے باعث انہیں خود سامعین کو کنٹرول کرنا پڑا۔کچھ افراد کے کھڑے ہونے پر انہوں نے انہیں بیٹھنے کی ہدایت دی اور کہا اگر کھڑے ہونے کا اتنا شوق ہے تو الیکشن میں کھڑے ہو جا، براہ کرم بیٹھ جا، وقت ضائع ہو رہا ہے، یا تو بیٹھ جا یا جگہ خالی کر دو۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔