اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک برطانیہ دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کی۔ پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر نے ویزا کے عمل کی آسانی کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور امارات کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔