استنبول، قاہرہ، لاہور (نیوز ایجنسیاں+خصوصی نامہ نگار+خبرنگار) مصر کے دارالحکومت کے قبطی عیسائیوں کے مرکزی چرچ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 25افراد ہلاک اور 49زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز قاہرہ کے آرتھوڈوکس عیسائیوں کے سینٹ مارکس کیتھیڈرل میںبم دھماکہ ہوا مرنیوالوں میں 6بچے اور خواتین شامل ہیں۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بم چرچ کے اندر نصب کیا گیا تھا تاہم بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بم چپل کے ذریعے اندر پھینکا گیا۔ جامعہ الازہر کے مفتی اعظم شیخ احمد الطیب نے دھماکے کی مذمت کردی ۔استنبول/ قائرہ/ اسلام آباد ترکی کے شہر استنبول میں فٹ بال گرانڈ کے باہر2دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 38ہوگئی جبکہ 166افراد زخمی ہیں، قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ترک صدر رجب طیب اردگان نے دھماکوں کو پولیس اور عوام پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حملوں کا مقصد فٹ بال میچ دیکھنے کے لیے آنے والے ہزاروں لوگوں کو نشانہ بنانا تھا ہمیں اللہ کی مرضی پر شک نہیں ہونا چاہئیے، ہم ایک قوم بن کر فوج کی مدد سے دہشت گردی پر جلد قابو پالیں گے، آخری دم تک لڑیں گے،دورہ قازقستان ملتوی کردیا ادھر پاکستان نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام عالم کو دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا ہو گا،پاکستان اورترکی دہشت گردی کی سرکوبی کے لئے آخری دم تک مل کر کام کریں گے۔ فٹ بال گرانڈ میں 2 مقامی ٹیموں کا میچ کچھ دیر قبل ہی ختم ہوا تھا۔ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان کارتولمس نے ایک خودکش حملہ آور نے خود کو پارک کے برابر میں کھڑے پولیس اہلکاروں کے سامنے دھماکہ خیز مواد سے اڑاد دیا۔ دوسرا کار بم دھماکہ وزیر داخلہ سلیمان سوئل کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں پولیس چیف اعلی عہدیداروں سمیت 30 اہلکار جبکہ 2 عام شہری ہلاک ہوئے، جائے وقوعہ سے 10 افراد کو مشتبہ ہونے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ دھماکوں کے بعد وزیر کھیل اکف کاگزائے کلف نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ دھماکوں سے قوم کے اتحاد اور یکجہتی کو شکست نہیں دی جاسکتی۔ ادھر نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ نے بھی دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں دہشت گردی کی ہولناک کارروائی قرار دیا۔ وزیراعظم نوازشریف اور صدرمملکت ممنون حسین وزیراعلیٰ شہباز شریف، سراج الحق نے ترکی میں بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام عالم کو دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا ہو گا۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اقوام عالم کا مشترکہ مسئلہ ہے جس سے مل کر نمٹنا ہوگا، پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ نائب وزیراعظم نعمان کرتلمش سی این این ترک کو بتایا کہ اس حملوں کی کڑی کردستان ورکرز پارٹی سے ملتی ہے۔ اب تک کسی نے ذمہ قبول نہیں کی۔ دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اور ان سفاک درندوں کو کوئی مذہب نہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترک عوام کے دکھ درد اور غم کی گھڑی میں برابر شریک ہیں