تھانہ روات کے علاقہ میں برساتی نالہ سے ملنے والی خاتون کی نعش کا معمہ حل

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ روات کے علاقہ میں برساتی نالہ سے ملنے والی خاتون کی نعش کا معمہ حل مقتولہ کا شوہر امین اور جعلی عامل اسرار قاتل نکلے، دونوں ملزمان گرفتار، مقتولہ (ق ب) پرائیویٹ سکول ٹیچر تھیں، ملزمان نے خاتون کو تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد نعش دفنا دی تھی، مقتولہ اور اس کے شوہر کا جعلی عامل اسرار کے پاس آنا جانا تھا، جعلی عامل مقتولہ سے زیورات اور رقم بٹور چکا تھا،مقتولہ کا شوہر مقتولہ کے اس کے ساتھ رویے پر بدظن تھا، مقتولہ نے جعلی عامل سے اپنی رقم اور زیورات کا تقاضا کیا تو دونوں ملزمان نے مل کر مقتولہ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی، ملزمان خاتون کو عملیات کے بہانے لے کر گئے اور تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کر دیا،   ملزمان نے زمین کھود کر نعش کو دفنا دیا اور جرم کو چھپانے کے لئے دسمبر 2024 میں مقتولہ کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا، روات پولیس نے پیشہ وارانہ  تفتیش کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا،خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور تفتیشی ٹیم کو شاباش، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی

ای پیپر دی نیشن