لاہور(نامہ نگار) گلشن اقبال کے علاقے میں ملتان چونگی سے نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے۔متوفی کی شناخت 25 سال ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔ہنجروال کے علاقے 80 فٹ روڈ کے قریب سے 35 سالہ شخص کی نعش ملی ہے۔متوفی کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔فیکٹری ایریا کے علاقے سے بے ہوشی حالت میں ملنے والا 45 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔سروسز ہسپتال گیٹ کے نمبر تین کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص،کوٹ لکھپت کے علاقے میں قینچی سٹاپ سے25 سالہ نوجوان،ہنجروال کے علاقے میں نیاز بیگ قبرستان سے نامعلوم شخص جبکہ ٹبی سٹی کے علاقے میں صابر شاہ ولی دربار کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔ شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے تمام نعشیںپوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔