نئی دہلی (آن لائن)بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بڑھتی ہوئی کرپشن ملک کو ملکی ساکھ کے لئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس حوالے سے اپنی لاپرواہی کا ہرحال میں خاتمہ کرنا ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مرکزی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کی 19 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن ہمارے ملک کے لئے ایک ناسور بن چکی ہے۔ اگر ہم نے بحیثیت قوم اپنی کوتاہیوں اور لاپرواہی کا خاتمہ نہ کیا تو یہ ہماری قومی شناخت اور ملکی ساکھ کو تباہ کر دے گی ۔انہوں نے کہا کہ غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات اور ملوث عناصر کا کڑا احتساب کرکے ہی ملک کو کرپشن سے پاک کیا جاسکتا ہے۔