ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے ک ےجھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا علاقہ ہے۔زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کے مرکز کی گہرائی زیر زمین 200کلومیٹر تھی۔زلزلے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن