کوئٹہ(این این آئی) مسیحی برادری کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں سابق رکن اقلیتی کمیشن عادل آکاش، شیزان ولیم اور جبران کی قیادت میں کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار سے ایک ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچی ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم اور بینرز اٹھارکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عادل آکاش ، شیزان ولیم اورجبران نے کہا کہ بھارتی فورسز اورمودی سرکارنے پہلگام واقعہ کو بہانہ بناکر پاکستان کی سویلین آبادی کورات کی تاریکی میں اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں درجنوں افرا د شہید اورذخمی ہوگئے۔