بدین(ملک الیاس) پاکستان اور بھارت میں سیز فائر ہونا مثبت فیصلہ ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی حاجی رسول بخش چانڈیو اور ممبرصوباء اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح نے پاک بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کی سیز فائر پر امریکی صدر کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے اور تمام ہمسایوں سے مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنے پر زور دیا ہے لیکن مودی سرکار نے ہمیشہ اپنے الیکشن کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشیاں کرکے ووٹ حاصل کیا بلکہ مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ نہ صرف کیا ہوا ہے بلکہ نہتے کشمیریوں پر گزشتہ کئی سالوں سے مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ ایک بے بنیاد الزام لگا کر مودی سرکار نے جنگ کا ماحول نہ صرف پیدا کیا بلکہ معصوم پاکستان کے شہریوں کو ٹارگیٹ کیا اس کے باوجود ہماری افواج نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن جب پانی سر سے اْپر جانے لگا تو حکومت اور افواج نے فیصلہ کیا کہ بھارت اسٹرائیک کیا جائے جوکہ بہت دانشمندی اور بہادری کے ساتھ ہماری افواج نے اٹیک دلیری کے ساتھ کرکے چوبیس کروڑ عوام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے جس پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس جنگ میں جو معصوم شہری شہید ہوئے ان کے بلند درجات کے لئے دعا کرتے ہیں۔ دْنیا کی تمام ممالک کے سامنے بھارت بْری طرح بے نقاب ہوگیا ہے پاکستان کی تمام محاذوں پر برتری ہوئی ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے ایک بار پھر پوری قوم متحد ہوگئی ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔