لاڑکانہ(بیورورپورٹ) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع بھر میں کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے والوں، فینسی نمبر پلیٹس، بغیر نمبر پلیٹس، ممنوعہ بلو بتیوں اور کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے کم عمر لڑکوں کو حراست میں لے کر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سمیت تحویل میں لے کر ان کے والدین کو تحریری طور پر پابند کیا گیا ہے کہ ان کے لڑکے آئندہ اس عمل میں ملوث نہیں ہونگے، دوسری مرتبہ اس عمل میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی سمیت گاڑی یا موٹرسائیکل ضبط کی جائے گی، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ نے تمام ٹریفک سارجنٹس کو ٹریفک قوانین متعلق آگاہی مہم کی ہدایات جاری کردی ہیں جس کے مطابق ٹریفک پولیس نے ممنوعہ بلو بتیوں، کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹس اور بغیر نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو چالان کیا کیا گیا، پولیس کے مطابق مشاہدے میں آیا ہے کے کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے والے حادثات کا سبب بننے اور جھپٹا مارنے والی وارداتوں میں ملوث ہیں، اس لیے تمام والدین خود کو، اپنے بچوں کو اور دیگر شہریوں کو کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچانے کے لیے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں گاڑی یا موٹرسائیکل ہرگز نہ دیں۔