لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ نے فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہہ دیا۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے پی ایس ایل فرنچائزز سے رابطہ کیا اور پیغام دیا۔ ذرائع نے بتایاکہ پاکستان‘ بھارت سیز فائر کے اعلان کے بعد پی ایس ایل مینجمنٹ نے فرنچائزز سے رابطہ کیا۔ذرائع کاکہناتھاکہ فرنچائزز سے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہہ دیا اور پیغام دیا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ پی ایس ایل کیلئے اسلام آباد اکٹھا ہونا پڑے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے ہوم ورک شروع کر دیا اور بقیہ میچز راولپنڈی سٹیڈیم میں ہی کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔