اٹک(نامہ نگار)رکن قومی اسمبلی و ممبر سپریم جو ڈیشل کمیشن شیخ آفتا ب احمد نے کہا ہے کہ ملک کا بچہ بچہ پاک فوج کے بہا در سپہ سالا ر جرنل سید عا صم منیر کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، دفا ع پا کستا ن کی خا طر کسی قربا نی سے دریغ نہیں کیا جا ئے گا، وطن عزیز پر جا ن قربا ن کرنے سے بڑے اعزا ز کی بات اور کوئی نہیں ہو سکتی، افوا ج پاکستا ن نے ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھنے والو ں کو نا کو ں چنے چبوا ئے ہیں، پاک فوج ہما ری سرحدوں کی محا فظ ہے اور افو اج پا کستا ن کی قربانیوں کے با عث ہی ہم کھلی فضا میں سا نس لے رہے ہیں، بھا رت کے بزدلانہ حملو ں کا منہ تو ڑ جوا ب دینے پر پاک فو ج زبردست خرا ج تحسین کی مستحق ہے، ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے پاک فو ج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جا نے والی تاریخی ریلی سے خطا ب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق امیدوا ر پنجاب اسمبلی شیخ سلیما ن سرور، سابق چیئر مین بلدیہ اٹک شیخ نا صر محمو د، رہنما مسلم لیگ (ن) شیخ اجمل محمو د،صدر مرکزی انجمن تاجرا ن رجسٹرڈ اٹک و سینئر صحا فی شیخ جا وید اقبال، صدر سٹی ٹریڈ یونین حاجی محمد الما س،سابق نا ئب تحصیل نا ظم اٹک شیخ محمو د الہی،سابق کو نسلر شیخ ظہور الہی، شیخ عوا د صفدر، چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ شیخ فیصل جا وید، چیف کوآرڈینیٹر نثا ر علی خان کے علاوہ علاقہ عوام کی کثیر تعداد موجو د تھی۔