ٹیکسلا،علاقائی سطح پرپیچیدہ امراض میںمبتلاء لوگوںکیلئے بڑی سہولت فراہم  

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)واہ کینٹ تحصیل ٹیکسلامیںگردوںکے امراض کیساتھ ساتھ جلدکے ا مراض کاکم سے کم اخراجات میںکامیاب اوردیرپا علاج کاجدیدسہولتوںسے مزین سینٹرقائم کرکے معر وف امراض گردہ ڈاکٹرحافظ احسان بن عتیق اوران کی ڈاکٹراہلیہ بنت ملک ریاست علی نے علاقائی سطح پرپیچیدہ امراض میںمبتلاء لوگوںکیلئے بڑی سہولت فر اہم کردی ہے جس پرمیںامریکہ کے معروف کڈنی ہسپتال کے نگران اعلی ڈاکٹرحافظ احسان بن عتیق اوران کی ٹیم کابہت زیادہ شکرگزارہوں ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرمملکت بیرسٹرعقیل ملک نے اسلم اوپل چوک متصل بھابڑہ روڈواہ کینٹ میںنئے قائم کیئے گئے کڈنی سینٹرکی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرواہ کینٹ کی مشہورشخصیات راجہ سرفرازاصغر،میرطارق مرتضی، حضرت مولانامحمدارشدالحسینی،میرحسن طارق،ملک کامران اسلم،حاجی ملک محمدصدیق،حاجی ملک محمدند یم کوہستانی،چوہدری وسیم شہزادگجر،عبدالسلام ملک،ا ورواہ کینٹ کی دیگرشخصیات بھی موجودتھیں،کڈنی سینٹرکے منیجرملک بلال ریاست نے آنے والے تمام مہمانوںکاخیرمقدم کیا اورنگران کڈنی سینٹرنے ہسپتال میںموجودسہولیات کی تفصیلات پرروشنی ڈالی اورخیروبرکت کیلئے حضرت مولانامحمدارشدالحسینی نے اجتماعی دعاکرائی۔

ای پیپر دی نیشن